موسسه صاحب الزمان عج

پاکستان ، ایران اور عراق

ہمارے بارے میں

تاسیس مدرسہ صاحب الزمان عج ۲۰۱۱

استادالعلماء بانی مؤسسہ صاحب الزمان عج حجت الاسلام و المسلمین مولانا الحاج شیخ شاکر علی سرور دام ظله نے ۲۰۱۱ میں پاکستان کے طلاب دینی کی رہایشی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے نجف اشرف میں مدرسہ صاحب الزمان عج کی ایک فرع کی بنیاد رکھی جس میں انہوں نے پاکستان سے آنے والے طلاب کے لئے جوار امیر المومنین علیہ السلام میں تمام سہولیات سے آراستہ بہترین رہائش گاہ کا بندوبست کیا ،اس وقت ملک پاکستان کے تمام شہروں سے طلاب اس میں رہائش پذیر ہیں اور 250 سے300طلاب تک اس جگہ سے استفادہ کر چکے ہیں اور یہ مدرسہ آیندہ بھی طلاب دینی کی خدمت کیلئے کوشاں و آمادہ ہے

دنیا کے مختلف ممالک میں ہمارے مختلف ادارے

ہم دنیا کے مختلف ممالک بشمول عراق ، ایران اور پاکستان میں آباد ہیں۔ ہمارے اداروں میں ہزاروں طلباء اور پیشہ ور اساتذہ اور علماء ہیں

ایک تربیتی مرکز

دینی، فکری، اخلاقی اور انقلابی تربیت

استاد العلماء، بانی مؤسسہ صاحب الزمان عج، حجت الاسلام و المسلمین مولانا الحاج شیخ شاکر علی سرور دام ظلہ نے ۲۰۱۱ میں پاکستان کے طلاب دینی کی رہائشی اور علمی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے نجف اشرف میں مدرسہ صاحب الزمان عج کی بنیاد رکھی۔ ان کا وژن ایک ایسا ادارہ قائم کرنا تھا جو علم، عمل اور اخلاص کا سنگم ہو

نجف اشرف کے قلب میں، حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے قریب

نصب العین فقط تعلیم دینا نہیں بلکہ ایسے مبلغین تیار کرنا ہے

مدرسے میں رہائش، کھانا، تعلیم، مطالعہ، دینی سوالات کے جوابات، شخصی ترقی، اور تربیتی نشستیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں۔ یہاں طلاب کو عربی زبان، فقہ، اصول، عقائد، تفسیر، تاریخ، اور سیرت کے ساتھ ساتھ دعوتی اسلوب اور تقریر کی عملی تربیت بھی دی جاتی ہے

حسینیة صاحب الزمان عج النجف الاشرف.تاسیس حسینیہ ۲۰۱۵/۱۴۳۶

رجسٹریشن اور مستقبل کا وژن

اب تک اس مدرسے سے 1000 سے زائد طلاب رجسٹر ہو چکے ہیں، اور ہر سال سینکڑوں نوجوان اس عظیم سفر کا آغاز کرتے ہیں

Thank you for your message. It has been sent.
There was an error trying to send your message. Please try again later.

اب تک ۱۰۰۰ طلباء کی رجسٹریشن ہوچکی ہے

ابھی اپنا اندراج کروائیں